پبلک لائف

قسم کلام: اسم ظرف زمان

معنی

١ - زندگی کا وہ حصہ جس میں انسان کو عوام سے سابقہ پڑے، (کسی کو) عوام سے تعلق رکھنے والی زندگی، سماجی یا قومی خدمات کی زندگی۔ "اصلاح کار اور پبلک لائف کے. ابواب میں اسلامی خصوصیت کے لحاظ سے الفاروق میں بہت زیادہ مواد موجود ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، مکاتیب مہدی، ٤٣ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'پبلک' اور 'لائف' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "قصہ حاجی بابا اصفہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث